گردن توڑ بخار کی وجوہات اور علامات۔

Noor Health Life

  دنیا بھر میں گردن توڑ بخار کا عالمی دن 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس دن میں اس بخار سے آگاہی کے لئے مختلف سی سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہیں تاکہ لوگوں کو اس بخار کی علامات، وجوہات، علاج اور بچاؤ سے آگاہ کیا جا سکے ۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایک سال میں یہ بخار ایک ملین سے زائد افراد کو متاثر کرتا ہے۔ گردن توڑ بخار ہر عمر کے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے چاہے وہ بچہ ہو جوان ہو یہ بوڑھا ۔ اسکا بروقت علاج بہت ضروری ہے اگر یہ بخار خطرناک حد تک پہنچ جائے تو متاثرہ مریض کی جان بھی لے سکتا ہے اس لئے احتیاط ضروری ہے۔

  گردن توڑ بخار کی وجوہات

  انسانی دماغ اور حرام مغز کے لئے قدرت نے بہترین انتظام کیا ہے اور انکو تین جھلیوں میں محفوظ کیا ہے جنکی وجہ سے یہ مختلف خطرات اور بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ان جھلیوں میں چھوٹا سا بھی انفیکشن بہت سی محلق بیماریوں کی وجہ بنتا ہے ۔ یہ جھلیاں سر پے چوٹ لگنے یہ خون میں جراثیم شامل ہونے یہ ناک اور کان میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے بھی متاثر ہو سکتی ہیں گردن توڑ بخار بھی ان جھلیوں کے متاثر ہونے کی ایک وجہ ہے جسکی وجہ یہ تو بیکٹریا یہ کوئی اور انفیکشن شامل ہے۔

  گردن توڑ بخار کی علامت

  1. گردن توڑ بخار میں سب سے پہلے مریض کو شدید بخار ہو جاتا ہے۔
  2. اگر یہ بخار بچے کو ہو تو وہ مسلسل روتا رہتا ہے۔
  3. کچھ بھی کھانے پینے کو دل نہیں کرتا۔
  4. جیسے جیسے بخار شدت اختیار کرتا جاتا ہے متاثرہ مریض کو جھٹکے لگنے لگتے ہیں۔
  5. جسم پر لال رنگ کے دھبے پڑ جاتے ہیں۔
  6. آنکھوں میں چمک ختم ہو جاتی ہے آنکھوں کے پپٹے بہت آہستہ حرکت کرتے ہیں۔
  7. اسکی سب سے اہم علامت میں سے ایک گردن کا نہ مڑنا ہے گردن سہی سے حل نہیں پاتی اور مریض گردن اٹھا نہیں پاتا۔گردن توڑ بخار مستقبل میں کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟‌

  جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گردن توڑ بخار اور دیگر وجوہات کی وجہ سے آئندہ سالوں میں ہر پانچواں شخص قوتِ سماعت کے مسائل کا شکار ہوجائے گا۔

  بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں متعدد افراد قوتِ سماعت کے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

  عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے

  مطابق گردن توڑ بخار میں اضافے اور اس  حوالے سے آگاہی نہ ہونا بہت زیادہ سنگین ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ گردن توڑ بخار کا براہ راست تعلق قوتِ سماعت سے ہے۔

  طبی ماہرین کے مطابق گردن توڑ بخار  دماغی اور قوتِ سماعت کے خلیات کو بری طرح سے متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کو پہنچنے والے پیغام کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے۔

  ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ’عوامی مقامات پر شور کم کرنے اور بروقت طبی امداد فراہم کر کے ہی اس سنگین صورت حال سے نمٹا جاسکتا ہے‘۔

  ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری سماعت سے متعلق پہلی عالمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘آنے والی تین دہائیوں میں سماعت سے محروم افراد کی تعداد 1.5 فیصد سے زیادہ ہوجائے گی، یعنی ہرپانچویں شخص کو سننے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا’ ۔

  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’سماعت کے مسائل میں متوقع اضافے کی وجہ ڈیموگرافک، شور کی آلودگی اور آبادی کے رجحانات میں اضافہ بھی ہے۔‘

  عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں قوت سماعت کے مسائل کی وجوہات کا تذکرہ بھی کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے ممالک میں صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی اور طبی ماہرین کی عدم دستیابی ہے۔

  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘ایسے ممالک میں 80 فیصد افراد قوتِ سماعت کے مسائل سے دوچار ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو طبی امداد نہیں مل رہی، جبکہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے بھی امیر ممالک صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے۔ مزید سوالات اور جوابات حاصل کرنے کے لیے نور ہیلتھ زندگی کے ساتھ ای میل کر سکتے ہیں۔ noormedlife@gmail.com

Leave a Comment

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s